سفارتی عملہ اپنے بچوں کو پاکستان سے باہر تعلیم دلوائے،بھارتی حکومت’ یہ ایک غیر رسمی، اندرونی، انتظامی عمل ہے جس کے بارے میں ہمیں دو ماہ پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا ردعمل
منگل 26 جولائی 2016 12:02
اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء) بھارت نے پاکستان میں واقع اپنے ہائی کمیشن کے حکام سے کہا ہے کہ وہ سکولوں میں پڑھنے والے اپنے بچوں کو وہاں سے ہٹالیں۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پڑھائی کا انتظام پاکستان سے باہر کہیں دوسری جگہ کریں۔بھارتی حکومت نے یہ فیصلہ سفارتی مشن کے لیے ملازمین اور ان سے منسلک پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ یہ تمام ممالک میں سفارتی مشن کے اسٹاف اور ان سے منسلک پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ایک عام عمل ہے۔حکومت کا یہ فیصلہ اسی تعلیمی سال سے نافذ ہوگا۔ مشن کے عملے کو اگلا حکم آنے تک اپنے بچوں کی تعلیم کا انتظام کہیں اور کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔(جاری ہے)
بھارت کے اس فیصلے پر فوری طور پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ یہ ایک غیر رسمی، اندرونی، انتظامی عمل ہے جس کے بارے میں ہمیں دو ماہ پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ کوئی اور بات ہمیں نہیں بتائی گئی ہے۔حکام کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی سفارت کاروں کے تقریبا 50 بچے ایسے ہیں جو سکول جاتے ہیں، زیادہ تر بچے بین الاقوامی سکولوں میں پڑھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.