دبئی: خوفناک ٹریفک حادثے میں 7افراد جاں بحق ،20زخمی
منگل 26 جولائی 2016 16:13
دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جولائی 2016ء):آج صبح سویرے ابو ظہبی کی طرف جانے والی سڑک پر ایک منی بس تیز رفتاری کے باعث سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ، 20افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ صبح 8بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کنٹرول روم کو صبح آٹھ بجے اس حادثے کی اطلاع ملی ۔
(جاری ہے)
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار حادثے کی جگہ پہنچ گئے ۔
کمانڈر دبئی پولیس لیفٹیننٹ جنرل خامیس مطار المعزینہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرک حادثے کی وجہ سے سڑک کے درمیان کھڑا تھا ، جس کے بعد تیز رفتاری کے باعث منی بس سیدھی ٹرک سے جا ٹکرائی۔حادثے میں زندہ بچ جانے افراد کو نزدیکی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ حادثےمیں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی.مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.