فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ملیر کا ہنگامی اجلاس،فنکاروں، شاعروں ،ادیبوں کی بڑی تعداد میں شرکت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 26 جولائی 2016 20:04

ملیر (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 26 جولائی ۔2016ء ) سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ملیر کا ہنگامی اجلاس،فنکاروں، شاعروں ،ادیبوں کی بڑی تعداد میں شرکت،محکمہ ثقافت کی کرپٹ وزیر شرمیلا فاروقی کی کرپشن کے خلاف مرکز کی جانب سے چلائی گئی تحریک میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان، سندھ کے فنکاروں سے زیادتیاں اب برداشت نہیں کی جائیں گی، اگر محکمہ ثقافت کی کرپٹ وزیر شرمیلا فاروقی اور منظور کناسرو کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو آئندہفتے ملیر میں سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا: سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ملیر کے صدر استاد غلام قادر کچھی، جنرل سیکریٹری شبیر لاکھو، انفارمیشن سیکریٹری شفقت شیخ ودیگر کا اجلاس میں خطاب تفصیلات کے مطابق سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ملیر کا ہنگامی اجلاس گذشتہ دن گلشن حدید میں فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے ضلع صدر استاد غلام قادر کچھی، جنرل سیکریٹری شبیر لاکھو، انفارمیشن سیکریٹری شفقت شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ملیر ضلع کے فنکاروں، شاعروں، ادیبوں و صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ثقافت کی کرپٹ وزیر شرمیلا فاروقی، منظور کناسرو اینڈ کمپنی کی کرپشن کے خلاف مرکز کی جانب سے چلائی گئی احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور آئندہ ہفتے تک اگر شرمیلا فاروقی ، منظور کناسرو اینڈ کمپنی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ملیر میں سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا، اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ ملیر کے صدر استاد غلام قادر کچھی، جنرل سیکریٹری شبیر لاکھو، انفارمیشن سیکریٹری شفقت شیخ ودیگر نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی وزیر اور کرپشن کی نانی شرمیلا فاروقی اورہٹائے گئے ڈائریکٹر منظور کناسرو کو جیل بھیج کر محکمہ سے کی کرپشن کی گئی 7 ارب روپے واپس نہیں کیئے جاتے تب تک سندھ کے فنکار احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ اب سندھ کے فنکاروں کے ساتھ زیادتیاں برداشت نہیں کی جائیں گی،پرانی کرپشن پر جڑی کمیٹیاں ختم کر کے نئی صاف شفاف کمیٹیاں بنائی جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسپورٹس ودیگر شعبوں میں نوکریوں کی کوٹا ودیگر مراعات رکھی جاسکتی ہیں تو فنکاروں کے لیئے کیوں نہیں، انہوں نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کا ٹی وی چینل کیپٹل ہمارے خلاف پروپیگنڈا کر کے غلط بیان بازیاں کر رہا ہے، جس کا لائسنس رد کر کے فنکاروں کے ساتھ انصاف کیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ شرمیلا فاروقی، منظور کناسرو اینڈ کمپنی کو جیل بھیج کر محکمہ ثقافت سے کرپشن کیئے گئے پیسے واپس کرائے جائیں بصورت دیگر پوری سندھ کے فنکار روڈ وں نکلیں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ہفتے ملیر کے فنکار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، اجلاس میں سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے شاعر اور راگی استاد امجدسلام بلوچ، شاھد جمال صدیقی، ہاشم حسین، عنایت قمبرانی، ا ودیگر نے شرکت کی۔