سعودی اتحاد کی حوثی ٹھکانوں پر گولا باری،76جنگجوہلاک
بدھ 27 جولائی 2016 12:32
نجران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب واقع حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولا باری کی، اس حملے میں 76حوثی جنگجو ؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،جبکہ ان حملوں میں حوثیوں کے متعددمحفوظ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزکی جانے والی یہ گولا باری سعودی فوجیوں پر حملے کے بعد کی گئی ۔
پیر کے روز یمن سے سعودی فوجیوں پر حملے کے نتیجے میں پانچ سرحدی گارڈ شہید ہوگئے تھے۔سعودی اتحادی افواج نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کے قریب واقع حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولا باری کی، اس حملے میں 76حوثی جنگجو ؤں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں،تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح سعودی سرحدی محافظوں نے سرحد پار مسلح گروپوں کی جانب سے سرحد کراس کرنے کی کوشش کو نوٹ کیا جس کے بعد آٹھ گھنٹوں تک جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات کو دو مہینوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس دوران بہت کم مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ 10 اپریل کو شروع ہونے والے امن معاہدے کے نتیجے میں لڑائی جھگڑے کی اطلاعات کم ہوئی ہیں مگر چھوٹی سطح پر جھڑپیں جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.