عوامی نیشنل پارٹی کلی ناصران کے یونٹ کا افتتاح

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 17:57

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی27 جولائی ۔2016ء )عوامی نیشنل پارٹی کلی ناصران کے یونٹ کا افتتاح ،کارنر میٹنگ و اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر مجتبیٰ خجک منعقد ہوا ،اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان جدون،سینئر نائب صدر ارباب زرخیل زئی،ممبر صوبائی کونسل سعید احمد خجک و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں پشتونخوا میپ کے سابق یونٹ سیکرٹری بختیار خان ترین،محمد علی اور امیر حمزہ نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پشتونخوامیپ سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا،اجلاس و کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے بختیار خان ترین،محمد علی اور امیر حمزہ نے کہا کہ ماضی میں ہمیں پشتونخوامیپ کی ضلعی قیادت نے مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا اور کارکنوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہم نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پشتونخوا میپ سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی مٰں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور انشاللہ مستقبل قریب میں ہم عوامی نیشنل پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچاکر باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفہ کی پرچار کریں گے اس موقع پر ضلعی صدر مجتبیٰ خان خجک ،جنرل سیکرٹری عرفان جدون ،سینئر نائب سدر ارباب زرخیل زئی،سعید احمد خجک نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی بلا رنگ و نسل کسی تعصب کے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفہ اور خدائی خدمتگار کے نظریہ کے تحت عوام کی بے لوث خدمت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبائی قیادت کی سربراہی میں بلوچستان کی مضبوط ترین جماعت بن کر ابھر رہی ہے اور انشااللہ آنے والے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان سے کلین سوئیپ کرکے صوبے کے عوام کی احسا س محرومی کے خاتمہ کو یقینی بنائے گی۔