حکومت کی جانب سے ٹیلی نار ٹیلی کام کو فور جی لائسنس دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 20:00

حکومت کی جانب سے ٹیلی نار ٹیلی کام کو فور جی لائسنس دے دیا گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی ۔2016ء) حکومت کی جانب سے ٹیلی نار ٹیلی کام کو فور جی لائسنس دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز موبائل کمپنی ٹیلی نار کو فورجی لائسنس دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان تھیں۔ اس موقع پر انوشہ رحمان کی جانب سے فورجی لائسنس ٹیلی نار کے سی ای او وہاب عرفان کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار کو 10 میگا ہارٹز فریکیونسی کے 850 میگا ہارٹز اسپیکٹرم کا لائسنس دیا گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوشہ رحمان نے کہا کہ فور جی لائسنس سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ بائیومیٹرک تصدیق اور پالیسی سازی میں ٹیلی نار نے حکومت سے بہت تعاون کیا ہے اور گرے ٹریفک پر قابو پانے میں موبائل کمپنی نے حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ لائسنس ملنے کے بعد ٹیلی نار کی جانب سے 4 جی انٹرنیٹ سروس کا جلد ہی آغاز کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمپنی تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر چکی ہے۔