اورنج لائن منصوبہ‘پیکیج ون کا نصف سے زیادہ تعمیراتی کام مکمل
تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار اطمینان بخش ہے -کمشنر لاہور کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
بدھ 27 جولائی 2016 21:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) کمشنر لاہور عبد اﷲ سنبل کی زیر صدارت منعقدہ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے پیکیج ون کا نصف سے زیادہ 53فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر پورے منصوبے کا 41فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے -پیکیج ون پر کام کی رفتار تسلی بخش ہے جبکہ چوبرجی سے علی ٹاؤن تک پیکیج ٹوپر کام کی رفتار میں تیزی آ رہی ہے جس کا 38فیصد کام مکمل ہوا ہے -ٹریک کے راستے میں متاثر ہونے والے چار سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے ‘ منصوبے کو شیڈول کے مطابق سال رواں کے آخر تک مکمل کرنے کے لئے تمام ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں -کمشنر لاہور عبد اﷲ سنبل نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کے دوران تعمیراتی کام والے علاقوں سے جلد نکاسی آب ممکن بنانے کے لئے تمام ضروری اقداما ت کئے جائیں اور منصوبے کے زیر زمین حصے پر اس مقصد کے لئے خصوصی توجہ دی جائے - تعمیراتی کام کے لئے طے شدہ سیفٹی سٹینڈرڈز کی سختی سے پابندی کی جائے اور حفاظتی تدابیر پر نہ صرف سختی سے عمل درآمد کیا جائے بلکہ انہیں مزید بہتر بنایا جائے -اجلاس میں ایم پی اے چوہدری شہباز احمد ‘ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ واسا‘ نیسپاک‘ لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلق محکموں کے اعلی افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندوں اور منصوبے کے کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.