پاکستان کا اعلی ترین فوجی اعزاز’’نشان حیدر‘‘ پانے والے پہلے پاکستانی کیپٹن سرور شہید کا 68 یوم شہادت منایا گیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی
بدھ 27 جولائی 2016 22:55
راوالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان کا اعلی ترین فوجی اعزاز’’نشان حیدر‘‘ پانے والے پہلے پاکستانی کیپٹن سرور شہید کا 68 یوم شہادت منایا گیا ٗ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کی 68 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 1948 میں آزاد کشمیر کے محاذ پر مادر وطن کی حفاظت کے لیے نہایت بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت حاصل کی۔قوم کے اس بہادر سپوت نے بہادری کو وہ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک قائم وتابندہ رہے گی، آپ نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اڑی سیکٹرمیں دشمن پر حملہ کردیا،اس دوران دشمن نے بندوقوں کا منہ آپ کی جانب کھول دیا تاہم قوم کا یہ بہادر سپوت جان کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتا رہا اوراسی دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ نے جام شہادت نوش کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.