سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل بنانا ہماری حکومت کاعزم ہے، رانا تنویر حسین
توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ٗخطاب
بدھ 27 جولائی 2016 22:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل بنانا ہماری حکومت کاعزم ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، توانائی سیکٹر کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں اپنے زہین انسانی وسائل پر انحصار کرنیکی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نسٹ میں یونیڈو کے تعاون سے بائیو ماس گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس اور ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہسستی اور صاف بجلی کی پیداوار سے ناصرف بجلی کے بحران پر قابو میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے بہت سے عوامل ضروری ہوتے ہیں، سستی اور صاف بجلی کی فراہمی ان میں سے ایک انتہائی اہم جزو ہے۔
گھریلو اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بے ربط بجلی میسر آنے سے ناصرف ملکی معیشیت کو استحکام حاصل ہو گا بلکہ قابل نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ہماری حکومت کاعزم ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام تعلیمی ریسرچ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ صنعتی اداروں سے مل کران تمام مسائل کو اجاگر کریں جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔اس طرح نا صرف ہم خود انحصاری کی طرف گامزن ہوں گے بلکہ ہمیں اپنے مسائل سے نمٹنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے متبادل زرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پا سکتا ہے۔توانائی سیکٹر کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں اپنے زہین انسانی وسائل پر انحصار کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقہ شعبوں کے انجینئرز اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے توانائی بحران کا پائیدار حل کیلئے سرکاری ونجی پارٹنرشپ قائم کریں۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.