قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر مملکت کے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کے معاملے پر متضاد تاریخ دے کر ابہام پیدا کردیا

جمعرات 28 جولائی 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے معاملے پر متضاد تاریخ دے کر ابہام پیدا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے پہلی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 8اگست کی شام پانچ بجے طلب کیا جبکہ تھوڑی دیر بعد دوبارہ پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست شام پانچ بجے طلب کیا گیا ہے۔