آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے ‘ چوہدری شجاعت حسین

پارٹی پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے میں یوتھ ونگ کا اہم کردار ہے‘ بلال شیرازی کی قیادت میں وفد سے گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 18:18

آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے ‘ چوہدری شجاعت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بلال شیرازی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

شجاعت حسین نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے مسلم لیگ (ق) سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں اور پارٹی پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانے میں یوتھ ونگ کا اہم کردار ہے ۔

آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کو نوجوانوں کو روزگار اور فنی تربیت فراہم کی اور نوجوان قیادت ملک کے مسائل کے بھنور سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :