سائبر کرائم کیلئے عدالتوں کا قیام اور سزائیں خوش آیند ہیں ، مفتی محمدنعیم
والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا ایکٹویٹیز پر نظر رکھیں ، جاری بیان
جمعرات 28 جولائی 2016 21:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے سائیبر کرائم بل کی سینٹ سے منظوری کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ بل کو قانونی شکل دیکر عملدرآمد کرایاجائے ،مسلم نوجوانوں کے اذہان کو خراب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیاجارہاہے ، والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا ایکٹویٹیز پر نظر رکھیں،دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کرنے کی اسلام حوصلہ افزائی کرتاہے ، جامعہ بنوریہ عالمیہ جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے سائبر کرائم بل کی سینٹ سے منظوری کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ بل کو قانونی شکل دیکر جلد عملدرآمد کیاجائے اور اس قانون کے غلط استعمال کا بھی سد باب بھی ضروری ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے عرصہ دراز سے کچھ عناصر مدارس کی جانب سے جعلی فتویٰ جاری کرکے مدارس اور علماء کو بدنام اور ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اس طرح کی جعل سازی کی روک تھام کیلئے بھی کوششیں کی جائیں ،،انہوں نے کہاکہ ہماری معلومات کے مطابق بہت سی سوشل میڈیا ویب سائٹس اور پیجز ایسے ہیں جو ملک میں فرقہ واریت پھیلنے میں سرگرم عمل ہیں سب سے پہلے ان پیجز اور ویب سائٹس سے متنازع مواد کو ڈلیٹ کیاجائے، انہوں نے کہاکہ سائبر کرائم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے مثبت اسلام کیلئے بھی قانون سازی ضروری ہے ، غلط استعمال سے نوخیز ذہینوں کو خراب کرکے بیرا روی کی طرف دھکیلا جارہاہے ، مسلم نوجوانوں کے اذہان کو خراب کرنے کیلئے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار کے استعمال کیاجارہاہے ، ، انہوں نے کہاکہ سائبرکرائم بل پیش کرکے ایک اچھا اقدام ہے اس سے ملک سے فرقہ واریت اور پروپیگنڈوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہاکہ ماضی کا تجربہ ہے کہ بہت سے قوانین بنائے جاتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیاجاتا اس لیے بل کو قانون کی شکل دیکر جلد عمل درآمد کو یقنی بنایا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.