مادر ملت فاطمہ جناح کا 123واں یوم پیدائش (کل) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا
جمعہ 29 جولائی 2016 17:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) مادر ملت فاطمہ جناح کا 123واں یوم پیدائش کل ( ہفتہ ) کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بہن فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 1922ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم مکمل کی اور پھر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں شامل ہو گئیں اور خواتین میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف شہروں میں تعلیمی مراکز قائم کئے۔
آپ نے 1947ء میں دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔فاطمہ جناح نے پاکستان کی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا، 1947ء سے پہلے ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے رہا لیکن اس کے بعد وہ پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں سرگرم رہیں۔(جاری ہے)
1965ء میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں پر اتریں اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے جرات مندانہ قدم سے اپنا نام ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے درج کرایا۔محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب اور پروگرام کا اہتمام کیا جائیگا جس میں ان کی پاکستان کے لئے جدوجہد پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور اور ان کی لا زوال خدمت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.