ڈاکٹر طاہر القادری کا انصاف کے لئے حکومت کے خلاف تحریک قصاص چلانے کا اعلان
وزیر اعظم جاتی امراء میں رہیں کسی بھی وقت انہیں ہیلی کاپٹر پر واہگہ پار سیف زون جانا پڑ سکتا ہے آرمی چیف نے ایف آئی آر درج کروائی انصاف بھی دلوائیں، عوامی تحریک فیڈرل کونسل کی قرارداد مقبوضہ کشمیر کے حوالے حکومت کی پالیسی منافقانہ ہے،مہنگائی،لوڈشیڈنگ کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور
جمعہ 29 جولائی 2016 21:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے سربراہ عوامی تحریک کو حکومت کے خلاف ایک قرارداد کے ذریعے تحریک قصاص چلانے کا اختیار دے دیا ہے،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروانے میں مدد کرنے والے آرمی چیف انصاف بھی دلوائیں ،قراداد میں ڈاکٹر طاہر القادری کو 31جولائی کے اجلاس میں احتجاجی تحریک کی تاریخ اور طریقہ کار طے کرنے سے متعلق مکمل اختیار دیا گیا ہے۔
فیڈرل کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ’’آل شریف ‘‘کے اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے شریف برادران کو مشور ہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت جاتی امراء میں گزاریں تاکہ برا وقت آنے پر وہ دس منٹ کے اندر واہگہ بارڈر کراس کر کے ہیلی کاپٹر پر اپنے سیف زون میں پہنچ سکیں۔
سربراہ عوامی تحریک نے کامیاب آپریشن ضرب عضب پر آرمی چیف کو مرد آہن کا لقب دیا اور کہاکہ دہشتگردی اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے حوالے سے انکے موقف اور ارادے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اب ٹھوس اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،خواجہ عامر فرید کوریجہ ،فیاض وڑائچ،بریگیڈئر(ر) محمد مشتاق،ندیم ہاشمی ،خالد درانی،بختیار احمد ،عطا بگٹی،حاجی ظہور احمد چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے کور کمیٹی کے ممبران ،ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور شعبہ خواتین ،یوتھ لیگ، علماء کونسل،عوامی لائرز ونگ ، اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین نے شرکت کی ۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سب سے بڑے فورم نے 31 جولائی کے قومی مشاورتی اجلاس میں مجھے حتمی فیصلوں کا اختیار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور بے تحاشا حکومتی کرپشن پر عوامی تحریک کے کارکنان ملک کے دیگر عوام کی طرح تشویش اور اشتعال میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب عوام اور ملکی اداروں کو پاکستان یا کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ۔شریف اقتدار پاکستان کی سلامتی او ر بقا کیلئے خطرہ ہے ،انہوں نے کہاکہ شریف حکومت صرف عوامی تحریک کے جانثاروں سے خوفزدہ ہے ۔انہیں پتہ ہے کہ عوامی تحریک کے کارکن خوف اور لالچ سے بے نیاز ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے احتجاج صرف احتجاج ہو گا۔ احتجاج کب اور کیسے کرنا ہے اس کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے قومی مشاورتی اجلاس کے بعد ہوگا جو 31 جولائی کو اسی جگہ منعقد ہو گا۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 2سال گزر گئے انصاف ملنا دور کی بات انصاف کی طرف پیش رفت بھی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے۔ یہ فیصلوں کی گھڑی ہے، خاموشی کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔ اپوزیشن آج ملک بچانے اور انصاف کے بول بالا کیلئے جو کردار ادا کرے گی وہ تاریخ کا حصہ بنے گا۔ عوام کو بھی اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی ،گھر کی دہلیز پر بیٹھ کر آنسو بہانے اور آہ وزاری کرنے سے حالات نہیں بدلیں گے۔ہم پر مسلط ٹولہ انتہائی عیار، مکار ،قارونی دولت اور فرعونی طاقت کا حامل ہے،اس وقت تک ہمارے حالات کوئی نہیں بدلے گا جب تک ہم خود اپنے حالات کو بدلنے کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ 31 جولائی کے قومی مشاورتی اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے اور تمام نے شریک ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے ہماری کوشش ہے کہ کم سے کم ایجنڈے پر تمام اپوزیشن جماعتیں جمع ہو جائیں ۔فیڈرل کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں مہنگائی اورلوڈشیڈنگ میں اضافہ کی مذمت کی گئی ۔بے تحاشا غیر ملکی قرضے لینے، سوئس بینکوں میں پڑے کالے دھن کو واپس لانے میں دانستہ گریز، میگا مالی سکینڈل اورکھربوں روپے کے قرضے معاف کرانے کے قومی جرائم پر ملکی اداروں کی طرف سے خاموشی پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی بدترین صورتحال، پولیس کے دہشتگردانہ رویے اور بچوں کے اغواء کے ہوشربا کیسز پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کسانوں، کلرکوں، اساتذہ اور نرسز کے مطالبات کی حمایت کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.