حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،عابد شیرعلی
ہفتہ 30 جولائی 2016 15:10
(جاری ہے)
حکومت کی بہتر حکمت عملی اور کامیاب پالیسوں کی بدولت ملک میں خوشحالی آ رہی ہے‘ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں آ جائے گا اور ملک لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کر لے گا۔
آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار نے یونین کونسل 84 اور یونین کونسل 85میں بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری عابد شیرعلی نے ایم پی اے میاں طاہر جمیل اور اہلیان علاقہ کے پرزور اصرار پر احمد آباد میں ایک کی بجائے دو سب ڈویژنیں بنانے کا اعلان کیا جس سے واپڈا کا عملہ دو گنا ہو جائے گا اور یہاں کے لوگوں کو بجلی کے مسائل فوری حل ہونے شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری کالونیاں ہیں ستم ضریفی کی بات ہے کہ بلڈرز نے یہاں پر غریب لوگوں سے پیسے لیکر اپنی جیبوں میں تو ڈال لئے مگر یہاں ان کی بنیادی ضرورتوں قبرستان‘ سکول‘ مساجد کیلئے کوئی جگہ نہیں چھوڑی جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ سخت اذیت میں مبتلا ہیں‘ انہوں نے رہائشیوں سے کہا کہ آپ بلڈرز کو باقی ماندہ رقم مت دیں اور ان سے اپنی بنیادی سہولتوں کا مطالبہ کریں اگر یہ لوگ نہیں دیتے تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کو ان سے بنیادی سہولتیں چھین کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کوترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جا رہے ہیں مگر ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور کسی نہ کسی بہانے سے ملک میں ہونے والی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں‘ مگر ترقی کا جو عمل شروع ہو چکا ہے وہ پورا ہو کر رہے ہیں اور 2018ء کے الیکشن میں بھی میاں محمد نواز شریف کے سپاہی جیتیں گے‘ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.