لاڑکانہ دھماکے میں شہید رینجرز اہلکار شاہد سیال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
حملہ سی پیک پر اثر انداز ہونے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے، آخری دہشت گرد کے ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ڈی جی رینجرز
میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 17:36
لاڑکانہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) لاڑکانہ دھماکے میں شہید رینجرز اہلکار شاہد سیال کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، دھماکے میں 4 اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار رینجرز اہلکاروں سمیت14 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر چانڈکا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار آپریشن تھیٹر میں دم توڑ گیا۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ واقعے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ نومنتخب وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی لاڑکانہ کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی۔(جاری ہے)
ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم کو رینجرز چوکی کے قریب ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اکثر وبیشتر رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔
رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس عزم کو ایک بار پھر دہرایا کہ دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ حملہ سی پیک پر اثر انداز ہونے کی کوشش بھی ہو سکتا ہے، آخری دہشت گرد کے ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹڈ تھا، دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لئے 2 سائیکلیں استعمال کیں۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا ایسا مواد پہلے بھی کچھ واقعات میں دیکھا گیا ہے، مجرم کہیں بھی جائے گا، کارروائی کریں گے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں ایسی تنظیمیں ملوث ہیں جو ملک میں امن نہیں دیکھنا چاہتیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.