عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے انتظامات میں غفلت یا کو تاہی برادشت نہیں کرونگا،متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے تمام تیاریاں مکمل رکھیں ،وفاقی و صوبائی ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں،لمحہ بہ لمحہ معلومات کا تبادلہ کیا جائے، وفاقی وصوبائی اداروں میں کوآرڈینیشن کا فقدان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے ، کشتیاں ، ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات درست حالت میں ہونے چاہئیں، کابینہ سب کمیٹی جنوبی پنجاب جاکر انتظامات کا جائزہ لے،پی ڈی ایم اے امدادی اشیاء کا وافر سٹاک ان اضلاع میں فوری طور پر فراہم کرے جہاں آئندہ بارشوں کاامکان ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا صوبے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 30 جولائی 2016 21:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے تمام تیاریاں مکمل رکھیں اورممکنہ سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضروری انتظامات مکمل ہو نے چاہئیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کو تاہی برادشت نہیں کروں گا۔
وفاقی و صوبائی ادارے قریبی رابطہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہیں اورلمحہ بہ لمحہ معلومات کا تبادلہ کیا جائے جس کی روشنی میں ضروری انتظامات اٹھائے جائیں۔ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کی ذاتی مانیٹرنگ کرے ۔(جاری ہے)
وفاقی وصوبائی اداروں میں کوآرڈینیشن کا فقدان کسی صورت نہیں ہونا چاہیے ،جہاں غفلت و کوتاہی نظر آئی سخت ایکشن لو ں گا۔
ممکنہ سیلاب والے اضلاع میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں اورجہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہووہاں سے آبادی کا انخلا ء فوری طورپر یقینی بنایا جائے۔وہ ہفتہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے سیلاب کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،جس میں صوبے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ سب کمیٹی جنوبی پنجاب جاکر انتظامات کا جائزہ لے۔وزیراعلیٰ نے نالہ ایک میں طغیانی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے پروگرام کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نالہ ایک کی گنجائش بڑھانے کے کام کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے مگر اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی آمد واخراج کوبھی مسلسل مانیٹر کیا جائے اور اس ضمن میں وفاقی اداروں سے رابطہ میں رہا جائے ۔پی ڈی ایم اے امدادی اشیاء کا وافر سٹاک ان اضلاع میں فوری طور پر فراہم کرے جہاں آئندہ بارشوں کاامکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بند میں شگاف ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ادویات ، ویکسینیشن ،جانوروں کیلئے چارے اورونڈے کا بھی بندو بست کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متعلقہ اضلاع کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اورامدادی سر گرمیوں کیلئے دس ،دس کرورڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں خوراک،ادویات اورمویشیوں کیلئے چارے کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے کئے جانے والے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، میں اس حوالے سے تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ انہو ں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔ کشتیاں ، ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر آلات سوفیصد درست حالت میں ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مشینری اورآلات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اورکنٹرول روم بھی 24گھنٹے کام کرے۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اراکین نے سول سیکرٹریٹ جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے ، ڈی جی موسمیات ، واپڈا ، سپارکواور متعلقہ وفاقی اداروں کے حکام نے اسلام آباد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ متعلقہ ڈویژنز کے کمشنرز ، اضلاع کے ڈی سی اوز اور مختلف اداروں کے حکام بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک ہو ئے ۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری آبپاشی ،قائمقام ڈی جی پی ڈی ایم اے ،چیئرمین این ڈی ایم اے اوردیگر اداروں کے اعلی حکام نے اپنے محکموں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.