افغان طالبان کے وفد کا دورہ چین
چینی حکومت کی دعوت پر قطر میں طالبان کے رہنما عباس اسٹانکزئی کی قیادت میں وفد نے کیا،چینی حکام سے افغانستان کی صورتحال پر تبا دلہ خیال ، غیر ملکی فوجی مظا لم اور قبضے کے خلا ف چین سے معاونت کی در خواست
اتوار 31 جولائی 2016 13:58
اسلا م آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) افغان طالبان کے ایک وفد کے دورہ چین کا انکشاف ہوا ہے اور اس دوران طالبان کے وفد نے چینی حکام سے افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطا بق طالبان ذرائع نے بتایا کہ 18سے 22 جولائی تک قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ عباس اسٹانکزئی کی قیادت میں طالبان وفد نے چین کا دورہ کیا جس کی دعوت چینی حکومت نے دی تھی۔
طالبان کے ایک عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے دنیا کے مختلف ممالک سے اچھے تعلقات ہیں اور چین بھی ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے چینی حکام کو غیر ملکی افواج کے قبضے اور افغان عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چینی قیادت ان مسائل کو عالمی سطح پر اٹھانے میں ہماری مدد کرے اور قابض فوجیوں سے آزادی حاصل کرنے میں ہماری معاونت کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.