آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آ باد سمیت ملک کے چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اتوار 31 جولائی 2016 23:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31جولائی۔2016ء) محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آ با، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا،ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ڈی آئی خان، ژوب ، قلات، میرپورخاص ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری موسم کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ کے مطابق سندھ میں مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویڑن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ڈی آئی خان، بنوں، ملتان، ساہیوال، میرپورخاص ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.