سو بھاگہ گر لز ہائی سکو ل میں جد ید سہو لیات فراہم کی جائیں گی ،رانا منور غوث

پیر 1 اگست 2016 12:07

سلانوالی۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست ۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ( ن) ر کن ِصو با ئی اسمبلی را نا منور غو ث نے کہاہے کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم پر ار بو ں رو پے خرچ کر ر ہی ہے جس کامقصد صوبہ بھر میں شرح خوا ندگی کو 100فیصد تک لا نا ہے ۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوں نے حلقہ پی پی 36 کے موضع 137شما لی سو بھاگہ میں گر لز مڈ ل سکو ل کو ہائی سکو ل کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کے دورا ن کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ سوبھاگہ گرلز مڈل سکول کو گرلز ہائی سکول کا در جہ ملنے سے طالبا ت کو بہتر تعلیمی سہو لیات میسرآ ئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ا س پرو جیکٹ پر 10کروڑ رو پے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ ا س سکول میں کمپیوٹرلیب اورسائنسی لیبارٹری کی جد ید سہو لیات فراہم کی جائیں گی ۔