با بچی کی کا شت بر وقت مکمل کریں، زرعی ماہرین

بدھ 3 اگست 2016 11:59

سلانوالی۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست ۔2016ء )زرعی ماہرین نے کاشت کا ر وں کو ہدایت کی ہے کہ ادویاتی پو د ے با بچی کی کا شت بروقت مکمل کرلیں ۔ا س کی کا شت کیلئے تین تا چار کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ اسکی کاشت کیلئے زرخیز زمین جہاں پانی وافر مقدارمیں موجو د ہومو زوں ہے۔ پانچ سے 6مرتبہ ہل چلا کر، سہاگاکی مدد سے مٹی باریک کرلیں۔

(جاری ہے)

زمین کو تیارکرتے وقت اس میں گوبر کی گلی سڑ ی کھاد کھیت میں بکھیر دیں اورپھر ہل چلاکر اچھی طرح زمین میں ملادیں۔انہوں نے بتایا کہ بابچی کی کاشت کیلئے ڈیڑ ھ ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر کھیلیاں بنائی جا ئیں اوران کے اوپر 9انچ کے فاصلے سے بیج کے چوکے لگائیں یا پھر اسکی کاشت پٹریوں میں کی جائے اور پٹریوں کے دونو ں اطراف 9انچ کے فاصلے پر بیج کے چوکے لگائے جائیں۔ یہ طریقہ زیادہ موزوں ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھیلیوں پر بوائی کی صورت میں بوائی کے فور ی بعد پانی دینا چاہیے ۔