کلر و سیم زدہ ز مین کے علا و ہ تمبا کو ہر قسم کی ز مین پر کاشت کیا جا سکتا ہے،زرعی ماہرین

بدھ 3 اگست 2016 11:59

سلانوالی۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 اگست ۔2016ء )ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ تمبا کو کم عر صے میں پکنے وا لی ا ہم نقد آور فصل ہے ۔پا کستان میں دوسر ے کئی ملکوں کی طرح تمبا کو کا استعما ل بہت ز یا د ہ ہے۔کلر اٹھی اور سیم زدہ ز مین کے علا و ہ تمبا کو کو ہر قسم کی ز مین پر کاشت کیا جا سکتا ہے لیکن اچھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے ہلکی میرا ز مین جس میں نا میاتی ماد ے خاصی مقدا ر میں مو جو د ہو ں مو زوں ر ہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ز یا د ہ بھار ی ز مین پر ا س کی کا شت اس کے معیار کومتاثر کر تی ہے۔ ز مین کی تیار ی کے دور ان ایک دفعہ مٹی پلٹنے وا لا ہل اور پھر عا م دیسی ہل تین چا ر دفعہ چلا کر ایک دو دفعہ سہا گہ ا چھی طرح د ے دیں جس سے ز مین ا چھی طرح بھر بھر ی ہو جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تمبا کو کی کا شت بذر یعہ پنیر ی کی جاتی ہے۔ پنیری کی کا شت کیلئے ہلکی ریتلی میراز مین مو ز وں رہتی ہے۔

کیا ریا ں بنا نے سے پہلے ز مین کو ا چھی طرح تیا ر کر کے ا س میں گو بر کی گلی سڑ ی کھا د ملا لینی چا ہیے ۔یہ عمل پنیری کا شت کر نے سے 2ہفتے پہلے کر نا چا ہیے۔ تمباکوکی پنیری کی کا شت کا مو ز وں وقت اکتوبرو نومبرہے ۔د یگرفصلوں کی طرح تمباکو کی پیداوار بھی جڑی بوٹیوں سے خاصی متاثر ہوتی ہے ا س لیے وقفے سے گو ڈی کر تے رہنا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ تمبا کوکی فصل کو پکنے تک 8سے 10پا نی د ر کا ر ہوتے ہیں۔تمبا کو کی فی ایکڑ پیداوار بڑھا نے کیلئے کھادوں کا استعما ل انتہا ئی ضرور ی ہے۔