ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کا بنیوولینٹ فنڈ بورڈ کے دفاتر کا دورہ
گرانٹس کے چیک آئندہ کورئیر سروس کے ذریعے سرکاری ملازمین کے گھروں میں بھجوائے جائیں گے
بدھ 3 اگست 2016 19:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے الفلاح بلڈنگ چیئرنگ کراس مال روڈ لاہور میں واقع پنجاب گورنمنٹ سرونٹس بنیوولینٹ فنڈ بورڈ کے دفاتر کا دورہ کیا اور وہاں شادی گرانٹ ، تعلیمی گرانٹ ، کفن دفن گرانٹ اور سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے حوالے سے دیگر گرانٹس اور سکالر شپ کے حصول کے لئے الفلاح بلڈنگ میں آئے ہوئے سائلین سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر انہوں نے سائلین کی جانب سے بتائی گئی دشواریوں اور جائز شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے سلسلے میں ضروری احکامات جاری کیے اور بڑی تعداد میں زیر التوا کیسز کو اپنی مو جودگی میں پا یہ ء تکمیل تک پہنچایا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ نے سیکرٹری پنجاب بنیوولینٹ فنڈ بورڈ صاحبزادی وسیمہ عمر کو ہدایت کی کہ الفلاح بلڈنگ میں ویلفیئر کے حوالے سے رجوع کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی راہنمائی کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ریسپشن ایریا (انتظارگاہ) تعمیر کی جائے اوربنیوولنٹ فنڈ سے متعلقہ تمام امور ’’آن لائن ‘‘ کرنے کے لئے ضروری اقدامات بلا تاخیر مکمل کئے جائیں تاکہ درخواست گزار سرکاری ملازمین زیادہ سے زیادہ سہولت کے ساتھ اپنا حق وصول کر سکیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.