اماراتی ائیرلائن کو 3 دہائیوں میں پہلی مرتبہ طیارے کی مکمل تباہی کے نقصان کا سامنا

muhammad ali محمد علی بدھ 3 اگست 2016 20:33

اماراتی ائیرلائن کو 3 دہائیوں میں پہلی مرتبہ طیارے کی مکمل تباہی کے ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2016ء) اماراتی ائیرلائن کو 3 دہائیوں میں پہلی مرتبہ طیارے کی مکمل تباہی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ائیرپورٹ بھارت سے آنے والی اماراتی ائیرلائن کی پرواز کو رن وے پر پیش آنے والے حادثے کے بعد سے شروع کیے جانے والا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طیارے میں سوار کئی مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے رن وے کو کلئیر کر دیا گیا ہے جس کے بعد کئی گھنٹوں تک پروزوں کا سلسلہ معطل رہنے کے بعد اب بحال ہو گیا ہے۔ اماراتی ائیرلائن کی 30 سالہ تاریخ کا یہ سب سے بڑا حادثہ تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حادثے میں اماراتی ائیرلائن کا طیارہ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا ہے۔