حلقہ این اے 125سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی
تقریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو انگوٹھے کا نشان موجود نہ ہونے پر غیرتصدیق شدہ قرار دے دیا گیا
بدھ 3 اگست 2016 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125سے متعلق فرانزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی، تقریباً ڈیڑھ لاکھ ووٹوں کو انگوٹھے کا نشان موجود نہ ہونے پر غیرتصدیق شدہ قرار دے دیا گیا۔ووٹوں کی تصدیق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کی اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ این اے 125 میں ڈالے گئے 2لاکھ 14ہزار 134ووٹوں میں سے صرف 57ہزار 98ووٹ درست قرار پائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 49ہزار 139ووٹوں پر انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تصدیق نہ ہو سکی تاہم انگوٹھے کے نشان واضح نہ ہونے والے ووٹوں پر درج شناختی کارڈ نمبر کو درست قرار دیا گیا فورنزک رپورٹ کے مطابق7ہزار 892ووٹوں کی مختلف وجوہات کی بناء پر تصدیق نہیں ہو سکی،ان میں سے 3ہزار 998 ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر غلط تھے ٗ ایک ہزار 917ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر ہی نہیں تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.