وفاق نے رینجرز کو سندھ اور کراچی میں اختیارات کے 2 نوٹی فکیشن جاری کر دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 3 اگست 2016 21:37

وفاق نے رینجرز کو سندھ اور کراچی میں اختیارات کے 2 نوٹی فکیشن جاری کر ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اگست2016ء) وفاق نے رینجرز کو سندھ اور کراچی میں اختیارات کے 2 نوٹی فکیشن جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز اختیارات کے حوالے سے سندھ حکومت کیطرف سے بھیجے گئے قواعد و ضوابط کے 15 نکات وفاق نےمسترد کر دیے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رینجرز اختیارات کے حوالے سے سندھ نے آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت وفاق سے مشاورت ہی نہیں کی۔

(جاری ہے)

اسی باعث وفاق نے رینجرز کو سندھ اور کراچی میں اختیارات کے 2 نوٹی فکیشن جاری کر دیے ہیں۔ پہلے ںوٹیفیکشن کے مطابق سندھ میں رینجرز کی تعیناتی ایک سال کے لیے کی گئی ہے جبکہ دوسرے نوٹیفیکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی میں 90 دن کے لیے خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد رینجرزسندھ بھر میں پرانے طریقہ کارکے مطابق کارروائیاں جاری رکھے گی۔ رینجرز سرکاری دفاتر پرچھاپے کی پیشگی اجازت نہیں لے گی اور نہ ہی اپنی کارروائیوں کیلیے سندھ حکومت اورپولیس کو بتانے کی پابند ہوگی۔ اس کے علاوہ پیٹرولنگ کیلئے رینجرز کو سندھ حکومت سے اجازت طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :