پاکستان میں پہلی بار صحت کے حکومتی ادارے میں ڈاؤ یونیورسٹی نے کاغذ سے پاک کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا آغاز
جمعرات 4 اگست 2016 17:52
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء ) پاکستان میں پہلی بار صحت کے حکومتی ادارے میں ڈاؤ ویونیورسٹی نے اوجھا کیمپس میں مقیم مراکزِ صحت و علاج کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق کاغذ سے پاک کمپوٹرائز سسٹم کا آغاز کردیا ہے۔ اس کمپوٹرائز سسٹم کے آغاز کا مقصدعوام الناس کو اوجھا کیمپس اور کراچی سمیت اندورن سندھ میں قائم مراکزِ صحت و علاج میں صحت کی تمام سہولیات کی بروقت فراہمی اور صحت عامہ کی سہولیات کے انتظامی نظام کو بین الاقوامی معیار سے ہمکنار کرنا ہے۔
اس جدید کمپوٹرائز سسٹم کا آغاز ڈاؤ یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر مسعودحمید خان نے اوجھا کیمپس کیا۔اس مضبوط نظام کے تحت اوجھا کیمپس میں دیگر مراکزِ صحت بشمول ہسپتال، او پی ڈی بلاک، لیبارٹری، ریڈیولوجی اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو منسلک کردیا گیا ہے تاکہ بروقت، مستند، محفوظ اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
یہ ایک بین الاقوامی معیارکا حامل جدیدکمپیوٹرائزڈ ٹیکنالوجی سے مربوط ہاسپٹل مینجمنٹ سسٹم ہے جس سے ایک مریض سے لیکر تکنیکی وانتظامی عملے سمیت ڈاکٹرز اور محققین استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں، اس کے سبب ایک مستند اعداد و شمار پر مشتمل ایسا ریکارڈ تشکیل پا سکے گا جس کے ذریعے صحت کے حوالے سے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے میں اہم پیش رفت ممکن ہو سکے گی اور یہ مستند اعداد و شمار تحقیق کے شعبے میں بھی کار گر ثابت ہو سکیں گے جس سے ریسرچرز مستفید ہو سکیں گے۔بعدازاں انہوں نے مستقبل کے منصوبوں بشمول گردوں، بالوں اور بون میروٹرانسپلانٹ کے آغاز کے بارے میں بتایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.