Live Updates

عمران خان کے تعلیمی ادارے نمل کے خیراتی فنڈز میں چار ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کی گئی‘ برطانوی اخبار کا دعوی

برطانوی چیریٹی کمیشن نمل کالج کے خیراتی فنڈز سے دبئی میں آف شور کمپنی بنانے اور منی لانڈرنگ کرنے کی تحقیقات کررہا ہے

جمعرات 4 اگست 2016 19:28

عمران خان کے تعلیمی ادارے نمل کے خیراتی فنڈز میں چار ملین پاؤنڈ کی منی ..

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء ) برطانوی میڈیا کے مطابق کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے تعلیمی ادارے نمل کے خیراتی فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے،خیراتی فنڈز میں چار ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اخبار میٹرو کے دعویٰ کے مطابق برطانوی چیریٹی کمیشن نمل کالج کے خیراتی فنڈز سے دبئی میں آف شور کمپنی بنانے اور منی لانڈرنگ کرنے کی تحقیقات کررہا ہے۔

نجی ٹی وی نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانیہ کے چیریٹی کمیشن نے عمران خان کے تین خیراتی فنڈز کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اخبار کے مطابق تعلیم کے لئے اکٹھے کئے گئے فنڈز دبئی میں آف شور سرمایہ کے لئے بھیجے گئے جبکہ چیریٹی کمیشن نے نمل کالج کے فنڈز کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق فنڈز کی رقوم عمران خان کی بہنوں کے لئے بھی بھیجی گئیں اور خیراتی فنڈز منی لانڈرنگ کئے جانے کے خدشہ کا بھی ظاہر کیا گیا ہے جبکہ برطانوی ادارہ نمل کالج کے لئے برطانوی شہریوں سے ملین پاؤنڈز کے فنڈز اکٹھے کئے جانے کی تحقیقات بھی کر رہا ہے۔نمل کالج نے 2012ء کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جس کے لئے برطانیہ کے چیرٹی کمیشن نے نمل ٹرسٹ کے عمران خان، طاہرنواز، ثوبیہ ضیا ء اور نعیم خرم سے بارہا درخواست کی گئی جبکہ کالج ٹرسٹیز کے برطانوی کمیشن کو دیئے گئے بیان کے مطابق رقوم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دبئی کے اکاؤنٹ میں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :