بارش کے پانی نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں ۔ گورنرسندھ کی ہدایات
کمشنر، ایڈمنسٹریٹر اور کے الیکٹرک حکام سے ٹیلیفونک رابطہ
ہفتہ 6 اگست 2016 22:45
کراچی ۔ 6اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 اگست ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان ،ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد اور کے الیکٹرک حکام سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کرکے انھیں بارش کے بعد عوامی مشکلات کے فوری حل کی ہدایت کی ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد مرکزی شاہراہوں، سڑکوں اور علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی اور موئثر اقدامات کئے جائیں خا ص طور پر نشیبی علاقوں میں جہاں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس ضمن میں برساتی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ رین ایمر جنسی پلان پر عملدرآمد نظر آنا چاہئے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے ہدایت کی محکمہ مو سمیات کی پیشن گوئی کے مطابق کہ آج رات تک مزید بارش ہو سکتی ہے کے پیش نظر ہنگامی اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔ کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گورنر سندھ کو جاری ہنگامی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر گورنر سندھ نے انھیں ہدایت کی ہنگامی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ نے کے الیکٹرک حکام سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان سے بارش کے باعث متاثر ہونے والے فیڈر ز کی معلومات حاصل کیں اور انھیں ہدایت کی کہ فیڈرز کی درستگی اور بجلی کو ہر صورت بحالی کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ کے الیکٹرک حکام نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی ہدایت کے مطابق جلد از جلد متاثرہ فیڈرز اور بجلی کی تسلسل سے بحالی کو یقینی بنایاجارہا ہے ا س ضمن میں تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دریں اثناء گورنر سندھ نے حیدرآباد کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بارش کے بعد شاہراہوں اور سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی اقدامات یقینی بنائیں جائیں اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل فوری بروئے کار لائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.