Live Updates

عمران خان نے اپنے سر پر تیسری بار سہرا سجانے کیلئے احتجاج شروع کیا ہے ‘ رانا ثنا اللہ

عوام عمران خان سے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا جواز پوچھ رہی ہیں لیکن وہ جواب دینے سے قاصر ہیں

اتوار 7 اگست 2016 17:40

عمران خان نے اپنے سر پر تیسری بار سہرا سجانے کیلئے احتجاج شروع کیا ہے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے سر پر تیسری بار سہرا سجانے کیلئے احتجاج شروع کیا ہے ،عوام عمران خان سے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا جواز پوچھ رہے ہیں لیکن وہ جواب دینے سے قاصر ہیں۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کنفیوژ ہیں اور وہ ابھی تک یہ واضح نہیں کر سکے کہ انہوں نے کرپشن کیخلاف آگاہی مہم شروع کی ہے یا تحریک کا آغاز کیا ہے ۔

عمران خان نے احتجاج کے دوران شادی کرنا ٹرینڈ بنا لیا ہے اس لئے انہوں نے اپنے سر پر تیسری بار سہرا سجانے کیلئے دوبارہ یہ راہ لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صبح شام اور اٹھتے بیٹھے صرف الزام دھرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ووٹ دینے والے بھی ان کی سیاست سے اکتاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

الزام خان پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے سازشی ذہن کو صاف کریں اور ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن رہنے دیں ۔انہیں اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے جو کسی کیلئے گڑھا کھود تا ہے وہ خود ہی اس میں گرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں سے پہلے کبھی گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ گھبرائیں گے ۔ عمران خان بار بار وزیر اعظم کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن بتائیں کہ کیا وہ خود آف شور کمپنی کے مالک نہیں رہے ؟ انہوں نے خود اپنی آف شور کمپنی اتنے سال کیوں چھپائے رکھی ؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات