بھارتی کروڑ پتی خاتون نے سڑک کنارے چنا چاٹ بیچنا شروع کر دی
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 12:39
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : بھارت کی رہائشی ایک کروڑ پتی خاتون نے سڑک کنارے چنا چاٹ بیچنا شروع کر دی۔ ارواشی نامی یہ خاتون کروڑوں روپے کے بنگلے اور گاڑیوں کی مالک ہیں لیکن شوہر کے ٹریفک حادثے میں معذور ہونے کے بعد اروشی نے سڑک کنارے ریڑھی لگا کر چنا چاٹ بیچنا شروع کر دی۔ ارواشی نے گریجویٹ کر رکھا ہے اور یہی اس کے فر فر انگریزی بولنے کی ایک وجہ بھی ہے۔
ارواشی نے بتایا کہ چھولوں کی ریڑھی لگانے سے قبل مجھے میری خاندان کی جانب سے کافی تحفظات ظاہر کیے گئے۔ خاندان والوں کا کہنا تھا کہ میری تعلیم کے لحاظ سے یہ کام مناسب نہیں۔ ارواشی نے دکان کھول کر دینے کی اپنے سسر کی پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا۔ 34 سالہ اس خاتون کو شوہر کے ایکسیڈنٹ میں معذور ہونے نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔(جاری ہے)
ارواشی دو بچوں کی ماں بھی ہے۔
شوہر کے ٹریفک حادثے میں معذور ہونے کے بعد ہی ارواشی نے اپنی نوکری چھوڑی اور ٹھیک پندرہ دن کے بعد سڑک کنارے چھولوں کی ریڑھی لگا لی۔ ارواشی اپناذاتی ریسٹورنٹ کھولنے کی خواہشمند ہے۔ ارواشی کا کہنا ہے کہ مجھے میری بچوں اور خاندان کے تاریک مستقبل سے خوف آتا ہے جس پر میں نے یہ کام شروع کرنے کی ٹھانی۔ ارواشی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم ابھی معاشی طور پر کمزرو نہیں ہیں لیکن چونکہ مستقبل سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا تو میں نے سوچا کہ بطور ٹیچر میں اتنی کمائی نہیں کر سکتی اور کیونکہ مجھے کھانا پکانے کا شوق ہے تو میں نے سوچا اسی میں سرمایہ کاری کر لی جائے۔ ارواشی کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی کہ معاشی حالات کے سبب میرے بچوں کو اسکول تبدیل کرنا پڑے۔ ارواشی کا کہنا تھا کہ میں اس ریڑھی سے روزانہ 2500 سے 3 ہزار تک کی کمائی کرتی ہوں اور اس پر میں بہت خوش ہوں۔ ارواشی کی کہانی کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبولیت حاصل ہوئی اور بالخصوص نسوانی حلقے نے ارواشی کی اس ہمت اور حوصلے کی داد بھی دی۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.