ڈولفن فورس کے جوانوں کو 10 ہزار روپے اضافی الاؤنس دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال

پیر اگست 14:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست ۔2016ء ) سٹریم کرائم کی روک تھام کے لئے بنائی گئی ڈولفن فورس کے جوانوں کو 10ہزار روپے اضافی الاؤنس دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈولفن فورس کے جوانوں کو تنخواہ کے علاوہ 10ہزار روپے اضافی الاؤنس دینے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی ہے ۔ اضافی الاؤنس کی سمری میں صرف لاہور کے ڈولفن فورس کے اہلکار ہی شامل نہیں بلکہ وہ پانچ اضلاع بھی شامل ہیں جن میں ڈولفن فورس قائم ہونے جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :