کوئٹہ پولیس لائنز حملے اور سول اسپتال حملے میں مماثلت کا انکشاف
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 15:13
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج وکلا برادری کو نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم افراد نے منوں جان روڈ پر پہلے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو فائرنگ کر کے قتل کیا جس کے بعد بلال انور کاسی کی میت کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا جہاں وکلا کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور یہیں موقع پا کر دہشتگردوں نے دھماکے اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وکلا سمیت 93 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 3 سال قبل 8 اگست 2013ء کو بھی کوئٹہ کو ٹھیک اسی طرز پر نشانہ بنایا گیا تھا لیکن تب دہشتگردوں نے پولیس لائنز پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پہلے سینئیر پولیس آفیسر کو قتل کیا جس کے بعد پولیس افسر کی نماز جنازہ پر حملہ کر دیا۔(جاری ہے)
پولیس لائنز پر ہوئے اس حملے میں 30 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی آئی جی ، ایس پی اور دیگر اہلکاروں سمیت 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
تین سال قبل ہوئے اس حملے کو بھی خود کُش قرار دیا گیا جبکہ آج سول اسپتال کوئٹہ کے باہر ہوئے حملے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش حملہ قرار دیا ہے۔ کوئٹہ میں دہشتگردی کی آج ہوئی اس واردات اور 3 سال قبل ہوئی پولیس لائنز حملے میں بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.