بھارتی ریاست اترپردیش میں 4 سالہ بچی زیادتی کا شکار ہو گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 8 اگست 2016 16:39
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2016ء ) : بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کھیڈا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک چار سالہ دلت بچی کو ملزمان سوتے میں اغوا کر کے لے گئے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گاؤں والوں نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اہل گاؤں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک مصروف شاہراہ کو بھی بلاک کر دیا جس پر سینئیر پولیس افسران نے گاؤں والوں کو ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہیں منتشر کیا۔(جاری ہے)
ایس پی الانکریتا سنگھ نے بتایا کہ ایک دلت خاندان اپنے گھر کے باہر سو رہا تھا جب رات گئے ڈیڑھ بجے انہیں بچی کی گمشدگی کا علم ہوا۔
بچی کو ڈھونڈنے گئے تو بچی برہنہ حالت میں گھرکے پاس موجود جنگل کے قریب ایک ٹیوب ویل کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی۔ متاثرہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.