قائد اعظم لائبر یری میں بسلسلہ یوم آزادی پاکستان تقریبات جاری، تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر وتاریخی دستاویزات، کتب اور تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا
پیر 8 اگست 2016 17:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 اگست ۔2016ء ) قائد اعظم لائبریری میں پنجاب آرکائیوز لاہور، نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور پنجاب پبلک لائبریری کے اشتراک سے تقریبات بسلسلہ یوم آزادی پاکستان کا سلسلہ جاریہے۔ جس میں تحریک پاکستان کے حوالے سے نادر و تاریخی کتب و دستاویزات اور تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیاگیاہے۔ افتتاحی تقریب05 اگست کوقائداعظم لائبریری کے اقبال ہال میں منعقد ہوئی اور یہ سلسلہ 14اگست تک صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔
اسی سلسلے میں یہاں مذاکرے ،سمینارز اورملی ترانوں کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ14اگست کو پرچم کشائی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی چئیرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، ریٹائرڈ چیف جسٹس محبوب احمد نے کیا۔(جاری ہے)
روزانہ کی بنیاد پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نمائش کا دورہ کر رہی ہیں۔نامور صحافی و کالم نگار اور تحریک پاکستان کے کارکنانریاض چوہدری اور عبدالستار شیخ نے بھی گزشتہ روز نمائش کا دورہ کیا۔
ریاض چوہدری نے نمائش کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے حوالے سے ایسی نادر کتب، خطوط و دستاویزات کو نمائش کے لئے رکھنا قابل تحسین ہے۔ تاریخ، مطالعہ پاکستان، سیوکس اور ماس کمیونیکیشن کے طلبہ کو نمائش کا دورہ کر کے ایسی نایاب معلومات سے ضرور مستفید ہونا چاہیے۔ نمائش میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے بھی سٹالز لگا ئے گئے ہیں۔ آرکائیوز کی جانب سے تحریک پاکستان، صدارتی خطبات، قائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی کی ملاقاتوں کے احوال کی کاپیاں ڈسپلے کئی گئی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز اور سیکرٹری بورڈ آف گورنرز قائد اعظم لائبریری ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نیعوام عالم کو نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.