دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے،آرمی چیف
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے ملاقات ،کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار،سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
پیر 8 اگست 2016 18:11
کوئٹہ/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ دہشتگردی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے،انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراداوران کے مددگاروں کونشانہ بنانے کیلئے ملک بھرمیں جہاں چاہیں کارروائی کریں،خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد دہشتگردبلوچستان کی جانب توجہ مرکوز کررہے ہیں، دہشتگردوں کا ہدف چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیرکو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے ملاقات کر کے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور بلوچستان پینل آف ججز کے ساتھ کوئٹہ میں دہشتگردی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا آرمی چیف نے سول ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالوں کو سی ایم ایچ منتقل کر نے کے علاوہ دو زخمیوں کو انکی تشویش ناک حالت کے پیش نظر کراچی منتقل کردیاگیا ہے جبکہ فوجی طیارے کے ذریعے بیس دیگرشدیدزخمیوں کو مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں بھجوایاگیاہے۔
آرمی چیف نے کوئٹہ میں سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ اورچیف سیکرٹری بلوچستان کے علاوہ کمانڈرجنوبی کمانڈ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں شکست کھانے کے بعد دہشتگرد بلوچستا ن کی جانب توجہ منتقل کررہے ہیں،دہشتگردوں کا ہدف چین پاکستان اقتصادی راہداری ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے واضح کیا کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ سپیشل کومبنگ آپریشنز کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ دہشتگردی کے ان واقعات میں ملوث افراد سے کسی بھی طرح سے تعلق رکھنے والوں کونشانہ بنانے کیلئے انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک بھرمیں جہاں چاہیں کارروائی کریں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.