کوئٹہ میں درندگی کے بدترین مظاہرہ سے ہردردمنداور محب وطن پاکستانی تڑپ اٹھا ہے،ریلوے ایمپلائز پریم یونین
پیر 8 اگست 2016 18:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ اورمرکزی سنیئر نائب صدر شیخ محمد انورنے کوئٹہ میں خود کش حملہ کے نتیجہ میں پچاس سے زائد بے گناہ شہریوں، بلال انور کانسی (صدر ہائیکورٹ بار)، شہزاد بھٹی (کیمرہ مین آج ٹی وی)، باز محمد کاکڑ (سابق صدر ہائیکورٹ بار)اور وکلاء کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درندگی کے بدترین مظاہرہ سے ہردردمنداور محب وطن پاکستانی تڑپ اٹھا ہے۔
دشمنوں سے سی پیک منصوبہ کی کامیابی برداشت نہیں ہورہی۔ بلوچستان میں دہشتگردی ملک میں امن و امان کو تباہ کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی امن و امان قائم ہوتا ہے تو شرپسند عناصر امن کو تباہ کرنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔(جاری ہے)
سارا پاکستان سوگ میں ڈوب گیاہے۔ ملک میں تخریبی کاروائیاں ہماری قومی یکجہتی کو ختم کرکے گلی محلوں میں فسادبرپاکرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پریم یونین کے راہنماؤں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات پر ہر محب وطن کا دل خون کے آنسو رو رہاہے ،حکومت امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے۔ انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وی آئی پیز کے ساتھ ساتھ غریب عوام کے تحفظ کو بھی سو فیصد یقینی بنائے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم وکلاء برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی بھرپور مزاحمت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وکلاء برادری سول سوسائٹی کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.