ہنگو میں یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کوشش ناکام
اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، 2 خود کش جیکٹس ، بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد
پیر 8 اگست 2016 20:03
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء ) یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کوشش ناکام، اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز حساس اداروں سے اطلاع ملی اورکزئی ایجنسی اور کوہاٹ کے سرحدی علاقہ مرائی بابر لکئی میں شر پسند عناصر نے 14 اگست کے موقع پر تخریب کاری کے لئے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد چھپایا ہے جس پر فورسز اور حساس اداروں نے مشترکہ موقع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بابر لکئی کے ایک خفیہ ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹ، 19مختلف قسم کے بم، 8 عدد انٹی پرسن مائن اور 3 کلو گرام سے زیادہ بارودی مواد برآمد کر لئے تاہم کاروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
سیکورٹی حکام نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ 14 اگست کے موقع پر ہنگو ،کوہاٹ اور اورکزئی ایجنسی میں استعمال ہو سکتا تھا جو کہ حساس اداروں کی بروقت اطلاع پر کامیاب کاروائی سے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.