الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے فنڈز میں خوردبرد کے کیس پر موقف میں واضح تضاد
تحریک انصاف نے ایک جانب الیکشن کمیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کسی پارٹی کے فنڈز کے حوالے سے اس کا احتساب نہیں کر سکتا جبکہ دوسری طرف وہ پانامہ پیپرز پر وزیراعظم کی نااہلی کا موقف اختیار کیے ہوئے ہے تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ میں خورد برد کے کیس کی سماعت 17اگست کو ہو گی
پیر 8 اگست 2016 20:14
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے فنڈز میں خوردبرد کے کیس پر موقف میں واضح تضاد سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف نے ایک جانب الیکشن کمیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کسی پارٹی کے فنڈز کے حوالے سے اس کا احتساب نہیں کر سکتا جبکہ دوسری طرف وہ پانامہ پیپرز پر وزیراعظم کی نااہلی کا موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔
تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما اکبر ایس بابر کی جانب سے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ میں خورد برد اور امریکہ سے فنڈز منگوانے میں منی لانڈرنگ ثابت ہونے پر دائر کیے گئے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں 17اگست کو ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ پیشی پر واضح موقف اختیار کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز میں خوردبرد کے کیس میں اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر ہونے کی وجہ سے مزید تاخیر نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.