شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹوں پر نفری بڑھا نے اورکمانڈوز اور سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں‘امین وینس
موجودہ صورتحال میں شہر کی اہم عمارتوں، شاپنگ مالز، غیر ملکی ریسٹورنٹ ، ہسپتالوں اور پارکوں کی سیکورٹی پر بطور خاص توجہ کی جائے 14اگست کے روز شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے پیٹرولنگ کے نظا م کو مزید موثر بنانے اورشہر کے مختلف علاقوں بلخصوص بند روڈ پٹھان اور افغان بستیوں میں سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیے جائیں ‘سی سی پی او لاہور کا ہنگامی اجلاس سے خطاب
پیر 8 اگست 2016 22:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے سانحہ کوئٹہ کے فوری بعد لاہور کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کے لیے سی سی پی او آفس میںآ پریشنز و انویسٹی گیشن ونگ کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیک پوسٹوں پر نفری بڑھا دی جائے اور ان چیک پوسٹوں پر کمانڈوز اور سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا افسوس ناک واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہے نہ کوئی مسلک نہ کوئی سمت ہے اور نہ کوئی منزل یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں لہذا ایسے دشمن کے ناپاک اِرادوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور سیکورٹی کے لیے تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے بریف کرتے ہوئے بتایا جائے کہ ان حالات میں شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے فرائض جذبہ جہاد سے سر شار ہو کر ادا کرنے کا وقت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.