ون ویلنگ کے خاتمے اور روڈ سیفٹی بارے شہریوں میں01لاکھ سے زائد پمفلٹس تقسیم
چیف ٹریفک آفیسر کا ون ویلنگ کے شعور اجاگر کرنے کیلئے لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا دورہ
منگل 9 اگست 2016 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کوون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھنے اورمحفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے مال روڈ پر لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا وزٹ کیا۔اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے کیمپ میں سی ٹی او کے ہمراہ مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،ٹریفک افسران اور شہری شریک تھے،سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا اس مہم کے دوران اب تک شہریوں میں 01لاکھ سے زائد شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ 14اگست تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران لبرٹی ،جیل روڈ،بھاٹی اور اک موریہ پل سمیت شہر کے مختلف رش والے علاقوں میں کیمپ جاری رہیں گے۔انہوں نے انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کو ہدایت کی کہ شہریوں کو خصوصی طور پرون ویلنگ کے نقصانات بارے بریف کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ،ون ویلنگ بارے لیکچر ز کا باقاعدگی سے اہتمام کریں۔(جاری ہے)
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ہم سب کااخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کواس خونی کھیل سے دوررکھیں، نوجوان نسل مستقبل کاقیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کوون ویلنگ کی نذر ہو نے نہیں دیا جا ئے گابلکہ ہمیں انکی توانائیوں کوتعمیراتی کاموں کیلئے وقف کرناچاہیے۔
سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں، ایسے میں نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے دور رکھنے میں میڈیا اور والدین کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.