کراچی کے عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ ، تھریٹ الرٹ جاری
افغانستان بیسڈ کالعدم تنظیم نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی یوپی موڑ کے قریب عبادتگاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے،حساس اداروں کا الرٹ
منگل 9 اگست 2016 21:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) شہر قائد میں مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کا خطرہ ہے ، حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیاہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سانحہ کے بعد کراچی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے حساس اداروں کی جانب سے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے ، جس میں بتایاگیا ہے کہ افغانستان بیسڈ کالعدم تنظیم نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی یوپی موڑ کے قریب ایک عبادت گاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
اس کے علاوہ مختلف فرقوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، جس پر کراچی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام مذہبی عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔گزشتہ ماہ حساس اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ القاعدہ برصغیر کے دہشتگردوں نے شہر قائد میں پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.