حکومت سول سروسز کے تمام گروپس کے افسران کے مسائل حل کرہی ہے،سکندر شیرپاؤ
بدھ 10 اگست 2016 17:58
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سول سروسزکے تمام گروپس سے تعلق رکھنے والے افسران کے جائز مطالبات کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کررہی ہے تاکہ نہ صرف وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرسکیں بلکہ بروقت اور احسن طریقے سے سرکاری امور نمٹائے جا سکیں اور صوبائی حکومت کے مثبت اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں کوئی رکاؤٹ آڑے نہ آ سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں پی ایم ایس ،پی سی ایس اور پی اے ایس افسران کے مسائل و مطالبات کیلئے صوبائی حکومت کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ممبران صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ، وزیر اعلیٰ کے مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پی اے ایس، پی ایم ایس اور پی سی ایس سروسز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور افسران جن میں عبداﷲ خان محسود، مشتاق جدون ، خالد خان عمر زئی ،، ڈاکٹر فخر عالم، ظہیر الاسلام،ریاض محسود ، ساجد جدون ،ذاکر حسین ،سید عبدالجبار شاہ،شکیل قادر، ظاہر شاہ،منتظر شاہ اور فیاض علی شاہ شامل ہیں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.