محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا‘ وقار یونس
پاکستانی شائقین کو ابھی سے نا امیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے، قومی ٹیم کم بیک کر کے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے، انٹرویو
بدھ 10 اگست 2016 18:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وہیڈکوچ وقاریونس نے کہا ہے کہ محمدحفیظ کوانگلینڈکے خلاف آخری ٹیسٹ کھلانا حیران کن فیصلہ ہوگا،پاکستانی شائقین کو ابھی سے نا امیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے، قومی ٹیم کم بیک کر کے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں وقار یونس نے کہاکہ یونس خان کے بجائے محمد حفیظ پر زیادہ تنقید اس لئے ہورہی ہے کہ آس کا ایشیاء سے باہر ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھانہیں رہاہے۔
جہاں وہ کبھی اچھاکرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔اس لئے یہ سیریز آس کیلئے ”بننے یابگڑنے“ والے مقام جیسی حیثیت رکھتی تھی۔سیریزمیں اب تک وہ جس طرح آوٴٹ ہورہاہے،میں تو یہ کہنے پر مجبورہوگیاہوں کہ ’کیا تم اس طریقے سے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہو؟‘۔(جاری ہے)
حفیظ اننگزکے آغازمیں ہی بہت جلدی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔دوسری جانب،سمیع اسلم کو دیکھیں ،وہ صرف20 سال کا ہے اور مکمل بیٹسمین لگتاہے۔
وہ باڈی کے بہت قریب سے کھیلتاہے۔محمدحفیظ باڈی سے دوررہ کر اور اننگز کے آغازمیں ہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔محمد حفیظ کے جلدآوٴٹ ہونے سے اننگزکے آغازمیں ہی پاکستان ٹیم پر بہت زیادہ دباوٴ آجاتاہے خصوصاً جب ٹیم کا اہم بیٹسمین یونس خان بھی جدوجہد کررہا جبکہ اسد شفیق سے بھی اچھا پرفارم نہیں ہورہا انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اظہر علی کے ساتھ ایک تکنیکی مسئلہ ہے امید ہے وہ اسے جل حل کرلے گا اس نے پہلے بھی انگلینڈ میں پرفارم کیا ہے اس لئے اس پر زیادہ تنقید نہیں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ کو اوول ٹیسٹ میں لیا جاتا ہے تو اس پر مجھے بہت حیرانگی ہوگی ہم نے سمیع کو چانس دیا اس نے بہترین پرفارمنس دی حفیظ کی جگہ افتخار کو کھلانا زیادہ بہتر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ابھی ہم نے سیریز ہیں ہاری ہم برابر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںمزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.