وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں سکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس
حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید فنی تربیت اور با عزت روزگار کی فراہمی کے لئے شارٹ ٹرم اقدامات کر رہی ہے ‘راجہ اشفاق سرور متحدہ امارات میں پاکستانی ہنر مند لیبر فورس کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے نوجوانوں کو شارٹ کورسز کروائے جا رہے ہیں‘صوبائی وزیر کا اجلاس سے خطاب
بدھ 10 اگست 2016 18:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو جدید فنی تربیت ، روزگار کی فراہمی اورسرکاری تعلیمی اداروں میں ٹیکنیکل کورسز کے ذریعے2018ء تک 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند لیبر فورس میں شامل کرے گی،صوبہ کے فنی تربیت کے اداروں کی تنظیم نو ، نصاب کو جدید ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات وزیر اعلی ، شہباز شریف کی طرف سے اس مقصد کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - صوبائی وزیر زکواۃ و عشر ملک ندیم کامران ، چیئر مین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان ،ٹیوٹا، پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے علاو پنجاب ہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگرتمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق 2018 تک 20 لاکھ نوجوانوں پر مشتمل ہنر مند افرادی قوت کی تشکیل کے لئے صوبہ پنجاب کے پبلک سیکٹر میں قائم فنی تربیت کے اداروں کے نصاب ، تربیتی طریقہ کار اور انتظامی امور کی اپ گریڈیشن کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.