اب ہر بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہوگا ،کسی بچے کوجہالت کے اندھیرے میں ڈوبنے نہیں دیں گے ‘ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
شہباز شریف نے تعلیم کے میدان میں اصلا حات کر کے انتہائی مستحسن اقدام کئے ،ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ‘ قمر السلام راجہ ، طارق محمود
بدھ 10 اگست 2016 19:10
منچن آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) چراغ علم کی روشنی سے جہالت کا قلعہ قمع ہو گا اور اب ہر بچہ علم کے زیور سے آراستہ ہوگا ،کسی بچے کوجہالت کے اندھیرے میں ڈوبنے نہیں دیں گے ،شہباز شریف نے تعلیم کے میدان میں اصلا حات کر کے انتہائی مستحسن اقدام کئے ہیں جس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ اور منیجنگ ڈا ئریکٹر طارق محمود نے پارٹنر سکولز کی منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ فاؤنڈیشن سے وابستہ افسران اور سکولز مالکان اگر اپنے اپنے فرائض کو سمجھ لیں تو معاملات بخوبی سر انجام دئیے جا سکتے ہیں اوربچو ں کی صرف تعلیم نہیں اچھی تربیت تمام پارٹنرز کے اہداف میں شامل ہونا چاہیے تا کہ والدین کا فاؤنڈیشن کے اداروں پر جو اعتماد ہے اسے کبھی ٹھیس نہ پہنچے ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ SISمیں بچو ں کے کوائف کا اندراج سو فی صد درست ہو تا کہ کسی کو ہمارے سسٹم پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے ۔
فاؤنڈیشن کے سسٹم میں کوئی گھوسٹ سکول نہ ہے اورنہ ہی کوئی بچہ جعلی ہے فاؤنڈیشن کا نظام شفاف ترین ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہو ں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی سکول مالک کو کسی بھی بچے سے ایک پیسہ تک وصول کر نے کی اجازت نہ ہے اورنہ ہی کارپورل پنشمنٹ کی اجازت ہے ایسا کرنے والے کو سنگین نتائج کا سامنا کر نا پڑے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے حوالے سے غفلت سے اجتناب کیا جا ئے اور والدین کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریا ں نبھانا ہو ں گی اسی طرح ڈینگی سے حفا ظتی اقدام بروئے کار لائے جا ئیں اور بچو ں کو بھی آگاہ کیا جا ئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.