ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4شرح میں ایک ماہ کیلئے مزید اضافہ تشویشناک ہے ‘افتخار بشیر
دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں بنکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن
بدھ 10 اگست 2016 19:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری فتخار بشیر نے حکومت کی طرف سے ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی 0.4 فیصد شرح میں ایک ماہ کیلئے مزید اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجر و صنعتکاروں کے لیے پریشانی کا باعث ہے دیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں بنکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجروں و صنعتکاروں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے باعث بنکوں سے لین دین میں کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث بنکنگ ڈیپازٹ میں تشویشناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس پر تاجربرادری کے تحفظات پر سنجیدگی سے غور کرے اور مذکورٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے۔(جاری ہے)
افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشنز پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس وصولی کے بعد نجی کاروبار تیزی سے نقد لین دین اور متبادل ذرائع پر منتقل ہورہا ہے بنکنگ ٹرانزکشن پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بنکنگ سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے۔
اس ٹیکس کی موجودگی میں تاجروں و صنعتکاروں کا بنکوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مطالبات پراور بنکنگ سیکٹر کو بچانے کیلئے فی الفور یہ ٹیکس واپس لے ، اپنی ہی رقم پر بنکوں سے ٹیکس کی کٹوتی تاجر طبقہ کے ساتھ زیادتی ہے حکومت ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے مدت میں بار بار اضافوں کی بجائے بنکوں سے لین دین پر فی الفور ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے ورنہ اگر یہی صورتحال رہی تو وہ وقت دور نہیں جب بنک دیوالیہ ہوجائیں گے اور حکومت کو فائدہ کی بجائے الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا ا س لیے حکومت تاجر برادری کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے اور یہ ٹیکس واپس لے۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.