سندھ حکومت گولڈ مارک شاپنگ مال کے متاثرین کے ساتھ ہے،جام خان شورو
میں کوشش کروں گا کہ ان متاثرین کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جاسکے،وزیر بلدیات سندھ کی دکانداروں کو یقین دہانی
بدھ 10 اگست 2016 20:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گولڈ مارک شاپنگ مال کے متاثرین کے ساتھ ہے اور میں کوشش کروں گا کہ ان متاثرین کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جاسکے۔ آگ سے 151 سے زائد دکانوں کا جل کر خاکستر ہوجانا کسی المیہ سے کم نہیں ہے اور ہم ان متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
میں خود اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کروں گا جبکہ کمشنر کراچی اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو آگ کے نقصان کے تخمینہ لگانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گولڈ مارک شاپنگ مال، ڈیفنس کے آگ سے متاثرہ دکانداروں کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، سنئیر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ایس ایس پی ساؤتھ شاقب میمن، گولڈ مارک شاپپنگ مال کے وفد کی قیادت صالح محمد نے کی جبکہ وفد میں کبیر آغا، حاجی ظفر، شیر خان، محمد خان اور دیگر شریک تھے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.