لیاقت بلوچ کی آغاخان ہسپتال کراچی میں زیر علاج سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت،اہلِ خانہ سے بھی ملاقات
کوئٹہ دھماکہ ملک کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش ہے ،حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس واردات کی تحقیقات کرائیں ، حقائق عوام کے سامنے لائیں ،سانحہ ٔ کے ماسٹر مائنڈ کو ناکام بنایا جائے،واقعہ میں ’’را‘‘ کا ہاتھ ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل کی گفتگو
بدھ 10 اگست 2016 22:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے آغاخان ہسپتال کراچی میں زیر علاج سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی ۔لیاقت بلوچ نے ان کے ساتھ بھر پور اظہار ِ یکجہتی کر تے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔آغاخان ہسپتال میں27زخمی زیرعلاج ہیں ۔
زخمیوں نے اور ان کے اہلِ خانہ نے لیاقت بلوچ اور جماعت اسلا می کے دیگر رہنماؤں کی ہسپتال آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گرد ان کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اﷲ بھٹو ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری حافظ ساجد انور ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، جنرل سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء قاری یعقوب ،ڈاکٹر مزمل ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.