وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق
جمعرات 11 اگست 2016 16:24
(جاری ہے)
اجلاس 6 گھنٹے جاری رہا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے مختلف پہلوؤں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی او ر انتہاء پسندی کے خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال ‘ ملک کو غیر مستحکم کرنے میں دشمن کی خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح پر ٹاسک فورس کے قیام پر اتفاق کی گیا۔ ٹاسک فورس متعلقہ محکموں کے سینئر حکام ‘ انٹیلی جنس اداروں اور وفاقی و صوبائی حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بروقت اور نتیجہ خیز ہونی چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ امن کی مکمل بحالی حکومت اور تمام اداروں کی اولین ترجیح رہے گی۔ انٹیلی جنس ادارے قومی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قومی مفادات کے تحفظ میں بھی ان کا اہم رول ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کو تمام ضروری وسائل اور حمایت مہیا کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.